تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور انشاءاللہ سرخرو ہوں گا، بانی پی ٹی آئی

تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور انشاءاللہ سرخرو ہوں گا، بانی پی ٹی آئی

(ویب ڈیسک )   انتظار پنجوتا  کا کہنا ہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان  نے کہا ہے کہ تمام کیسز ایسے ہی بوگس اور جھوٹے ہیں، اللہ الحق ہے، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور انشاءاللہ سرخرو ہوں گا۔

قانونی ٹیم نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتا نے بتایا کہ   عمران خان سے سپریم کورٹ نیب کیس کے سلسلے میں ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کو سائفر کیس میں بریت کا بتایا۔

  انتظار پنجوتا  نے کہا کہ اس پر   بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام کیسز ایسے ہی بوگس اور جھوٹے ہیں، اللہ الحق ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور انشاءاللہ سرخرو ہوں گا۔

انہوں نے کہا  کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ورکرز کو پھر پیغام  دیا ہے کہ آپ تمام لوگ مجاہد ہیں آپ جہاد کر رہے ہیں،آپ حقیقی ازادی کی جنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،جب ساری پارٹی روح پوش ہونا پڑا تھا سوشل میڈیا ورکر تب بھی چٹان بن کر کھڑے رہے۔

Watch Live Public News