سٹار فٹ بالر رونالڈو نے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا لیا

سٹار فٹ بالر رونالڈو نے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا لیا
مدیرا ( ویب ڈیسک )پرتگال کے سٹار فٹ بالر رونالڈو نے دنیا میں سب سے زیادہ 111 گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،آئر لینڈ کیخلاف میچ کے آخری سات منٹوں میں 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر کا اعزاز بھی اپنے نام کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کی کوالیفائر سیریز میں پرتگال کا آئر لینڈ کے ساتھ میچ تھا، آخری سات منٹ میں دنیا کے سٹار فٹ بالر نے 2 گول کر کے ناصرف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ 111 گول کرنے والے دنیا کا سب سے پہلے فٹ بالر بن گئے ، اس طرح انہوں نے فٹ بال کی دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے فٹ بالر علی دائی کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر کا اعزاز تھا ، علی دائی نے اپنے پروفیشل کیرئیر میں سب سے زیادہ یعنی 109 گول کر کے ریکارڈ بنا رکھا تھا، رونالڈو نے ناصرف یہ ریکارڈ توڑا ہے بلکہ اب ان کے پاس ایک منفرد اعزاز بھی ہے۔

Watch Live Public News