پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،2ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،2ستمبر2021
ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا سعودی عرب کی خواتین سپاہیوں کی پہلی کھیپ مسلح افواج کے خواتین کیڈر ٹریننگ سینٹر سے فارغ ہو گئی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 انٹر سٹی ٹورنامنٹ کے لیے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اورنج لائن منصوبے کی تاخیر پر کنسٹریکشن کمپنی کا 1 ارب 98 کروڑ اضافی معاوضے کا مطالبہ، لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کا ثالثی سے تنازعہ کے حل کے فیصلے کے خلاف ایل ڈی کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس عابد حسین نے ایل ڈی اے اپیل پر فیصلہ جاری کیا شہر قائد کے کالجوں میں تدریسی عمل شروع نہ ہونے پر ڈائریکٹر کالجز متحرک، ڈائریکٹر کالجز کراچی نے پرنسپلز کے لیے حکمنامہ جاری کر دیا۔ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کی عدالت نے رپورٹ جاری کر دی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔