نوشہرو فیروز ( پبلک نیوز) کنڈیارو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق ،خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ پولیس کے مطابق کنڈیارو کے قریب نیشنل ہائی وے پر مسافرکوچ نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ کوچ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد کوچ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم کوچ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ نعشوں اور زخمی افراد کو کنڈیارو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔