پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،3ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،3ستمبر 2021
وزیر اعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم پر کارگردگی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ ملکی معیشت میں اضافے کے لیے مرغی پال اسکیم کا منصوبہ کار آمد ثابت نہ ہوا۔ مرغیاں لینے والوں نے انڈے مارکیٹ میں بیچنے کی بجائے گھر میں کھائے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد پیدا ہونے والے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان نے چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔اعدادوشمار کے مطابق آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 27 اگست تک بیرونی قرض کی مد میں18.40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زخائرمیں 2.56 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔ ترکی کی جانب سے ‏یورپین یونین کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔یورپین یونین نے افغان مہاجرین کو بسانے کے لیے ترکی سے درخواست کی تھی جس کو ‏ترکی نے مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کہتے ہیں کہ ترکی نے یہ انکار یورپین یونین کی NATO ممالک پر تنقید کے بعد کو بنیاد بنا کر کیا۔ ایکسپورٹرز کے لئے بڑی خوشخبری، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی نے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔