سبزیوں کو ہمیشہ سے ہی صحت بخش غذا کا آپشن سمجھا جاتا رہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پروٹین کی ضروریات سبزیوں کے ذریعے پوری کی جا سکتی ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کے کیسے۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جو گوشت اور انڈے کھانا پسند نہیں کرتے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسان کو پورٹین کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں ہم آج آپ کی رہنمائی کریں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنی خوراک میں ایسی کونسی سبزیاں استعمال کریں کہ جس سے آپ کو پروٹین کی کمی نہ ہو اور آپ پروٹین کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں سکیں۔ پروٹین کو حاصل کرنے کا طریقہ صرف یہی نظر آتا ہے کہ آپ اپنی ڈائیٹ میں گوشت، مچھلی اور انڈوں کا استعمال کریں، اب ایسے میں وہ لوگ کیا کریں کہ جن کو گوشت پسند نہیں اور دوسرے وہ لوگ جو نان ویجیٹیرین نہیں کھاتے؟ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سبزی خور پروٹین کی ضروریات کیسے پوری کر سکتے ہیں؟ ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ پروٹین کو سبزیاں کی مدد سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پروٹین حاصل کرنے کے لیے یہ سبزیاں کھائیں گوبھی بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ پھول گوبھی کھانے سے جسم کو پروٹین حاصل ہوتی ہے، ساتھ ہی اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور فائبر بھی بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ اسے باقاعدگی سے کھائیں گے تو جسم میں پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی رہے گی۔ پالک سبز پتوں والی سبزیوں میں پالک کو بہت غذائیت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔ اس میں نہ صرف پروٹین ہوتا ہے بلکہ یہ وٹامن بی اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ اس لیے پالک کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔ آلو کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو کھانے سے پروٹین بھی حاصل کی جا سکتی ہے، حالانکہ آپ کو اسے ایک خاص طریقے سے پکانا پڑتا ہے۔ آپ کٹے ہوئے آلو کو ہلکی آنچ پر بھونیں۔ اس سے پروٹین کے علاوہ فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم بھی حاصل ہوں گے۔ بروکولی اگر آپ گوشت اور انڈے کھانا پسند نہیں کرتے تو آپ بروکولی کھانا شروع کر سکتے ہیں۔ یہ ایک صحت بخش سبزی ہے جس میں پروٹین کے علاوہ آئرن بھی دستیاب ہوگا۔ اسے ابال کر یا سلاد کے طور پر کھانا فائدہ مند رہے گا۔ مشروم مشروم یقیناً ایک مہنگا آپشن ہے لیکن اسے پروٹین کا بھرپور ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ اسے ہفتے میں 3 سے 4 بار کھائیں گے تو جسم میں پروٹین سمیت دیگر بہت سے غذائی اجزاء کی کمی نہیں ہوگی۔