بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ بروز پیر شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی سمیت دیگر کو فریق بھی بنایا گیا ہے۔ درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا۔ 17 اگست کو پمز ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا تھا، اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے ہیں ، عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری کو منظور کرے۔ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف سٹاف افسر ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی تھی اور ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔