چند روز سے نیچے آتے ہوئے امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھری ہے اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں 40 پیسے اضافہ کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 219 روپے ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا. مارکیٹ77پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار537پرٹریڈ کررہی ہے. گذشتہ روز مارکیٹ 108 پوائنٹس کے اضافےسے42,460پر بند ہوئی تھی.