پرویز الہٰی کی گرفتاری، اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پرویز الہٰی کی گرفتاری، اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
پرویز الہٰی کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہی نے چودھری پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائی کورٹ کو فریق بنایا۔موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پولیس افسران نے گھر نہیں پہنچایا ۔ عدالت ڈی آئی کی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی کرے۔ قیصرہ الٰہی نے پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے اغوا کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف بھی درخواست دائر کر دی۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ۔ عدالت پرویز الٰہی کی بازیابی کا حکم دے۔ دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی جائے۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ یکم ستمبر کا ایم پی او غیر قانونی ہے اور ایم پی او گرفتاری کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔