ظل شاہ قتل کیس: پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی گرفتاری ڈال دی

ظل شاہ قتل کیس: پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی گرفتاری ڈال دی
کیپشن: ظل شاہ قتل کیس: پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی گرفتاری ڈال دی

ویب ڈیسک: پولیس نے پی ٹی آئی صدر لاہور اہم پی اے شیخ امتیاز کی ظل شاہ قتل کیس میں گرفتاری ڈال دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شیخ امتیاز کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے۔ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے تاخیر سے گرفتاری ڈالنے پر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر شیخ امتیاز کی نئے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی ہے۔ 

سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ شیخ امتیاز کا پولی گرافی ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تاخیر سے گرفتاری سے ملزم بے گناہ کیسے ہو سکتا ہے؟

وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ دیگر ملزمان ظل شاہ قتل میں گرفتار ہوئے تو اس وقت شیخ امتیاز کا نام کیوں سامنے نہیں آیا؟ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر پولیس نے اس وقت نہیں بتایا کہ یہ مطلوب ہے تو اب ملزم کو بری سمجھا جائے؟

وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ شیخ امتیاز کو پی ٹی آئی جلسہ کی تیاری کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ وہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر ہیں۔ انہیں دونوں مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔ 

Watch Live Public News