پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،03 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،03 اپریل 2021
کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں، ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان، گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری۔وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ میں دو ہفتے کےلئے اسکول بند کرنے کی تجویز دے دی، محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، پرائیوٹ اسکولز مالکان کی وزیر تعلیم کو فیصلے پر نظرثانی کی درخواست، کہتے ہیں پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں، پھر اسکولز کا سوچیں۔سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اسدعمر کہتے ہیں پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کردی ہے، کراچی پورٹ سے پیری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، سرکلر ریلوے کی بحالی کےلیے کام جاری ہے، کےفور منصوبے سے متعلق واپڈا کو ذمہ داری دی گئی ہے، امید ہے سال کے آخر تک وفاقی حکومت کے سارے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔اسدعمر نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھادیا، کہا ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت کےلیے فیصلے کرنے کا حق ہے، سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ممالک کا انتخاب سائنسی بنیادوں پر ہوا یا خارجہ پالیسی مفادات کو مدنظر رکھا گیا؟اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز، 18افراد گرفتار،15دکانيں اور6 ریسٹورنٹ سيل، ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کردیئے گئے، وفاقی دارالحکومت میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اپنے اپنے انتظامی سيکٹرز ميں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔