پروگرام” کوئی بھوکا نہ سوئے“کا دائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ

پروگرام” کوئی بھوکا نہ سوئے“کا دائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) ریاست مدینہ طرز کے پروگرام کی مستحق افراد تک افادیت کے ثمرات۔ وزیراعظم عمران خان کا پروگرام " کوئی بھوکا نہ سوئے" کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام جڑواں شہروں کے بعد مزید شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان ماہ رمضان سے قبل مزید تین شہروں میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں بھی " کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا افتتاح اگلے ہفتے ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی۔ تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پروگرام شروع ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایت گاڑیوں کے ذریعے گرم گھانا مختلف مقامات تک پہنچایا جائے گا۔

مستحق، محنت کش، مزدور اور وسائل نہ رکھنے والے افراد مفت کھانے سے مستفید ہوں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہر روز ہزاروں لوگوں تک مفت کھانا پہنچایا جاتا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔