میں نے کہا میں آئینی سربراہ ہوں غیر آئینی کام نہیں کروں گا،چودھری سرور

میں نے کہا میں آئینی سربراہ ہوں غیر آئینی کام نہیں کروں گا،چودھری سرور
برطرف گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ و زیراعظم نے کہا کہ صرف عثمان بزدار ہی نیا پاکستان بنا سکتا ہے، میرے سمیت بہت سارے لوگ وزیر اعلیٰ کے امیدوار تھے، ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف پوری پی ٹی آئی کھڑی تھی. چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی عہدوں کی خواہش نہیں رہی ہے، ہمارا خواب تھا کہ پی ٹی آئی عوام اور قانون کی حکمرانی قائم کرے، ہم نے عمران خان کو جتوانے کے لیے بھرپور کوشش کی، عمران خان 9 ایم پی ایز والے شخص سے بلیک میل ہوئے، میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ کے امیدوار تھے. چودھری سرور نے کہا پرویز خٹک میرے پاس کاغذکا ٹکڑا لائے کہا دستخط کریں، میں نے کہا برطانوی پارلیمان کا رکن رہا ہوں غیر آئینی کام نہیں کر سکتا، میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ میں پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کی، مجھے وزیر اعظم نے کہا کہ اسمبلی اجلاس 3 اپریل کے بعد ہی ہونا چاہیے،انہوں نے رات کے اندھیرے میں مجھے ہٹایا، انہوں نے مجھے گالیاں دیں تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا. چودھری سرور کا کہنا تھا کہ یہ باز نہ آئے تو میرے سینے میں جو راز ہیں وہ سارے کھول دوں گا، رات کو مجھے کہا گیا پرویز الہٰی ہار رہا ہے،اسمبلی اجلاس ملتوی کردیں.انہوں نے کہا کہ جب میں نے خود استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تو برطرف کرنے کا کیا مطلب تھا، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک اس چیز کے گواہ ہیں، میری پارٹی نے میرے مشورے مانے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔