عامرلیاقت کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

عامرلیاقت کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین نے اپنے ایک بیان میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔ ڈاکر عامر لیاقت نے ٹویٹ‌میں‌لکھا کہ 'اپوزیشن نے جو کیا درست کیا،آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا.' ان کا کہنا تھا کہ 'اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھےلیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیابہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے.'

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔