ہالی ووڈ( ویب ڈیسک ) شہرہ آفاق سیزن گیم آف تھرونز کے مرکزی کردار جون سنو یعنی کٹ ہارنگٹن نے پہلی بار اپنے بیٹے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے جو اس سال کے اوائل میں دنیا میں آیا تھا۔جون سنو کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دراصل گیم آف تھرونز سے ہی آیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کٹ ہارنگٹن نے کہا کہ وہ احساس بہت شاندار ہے جب میرا بیٹا روز( گیم آف تھرون کی ایک اور کردار اور کٹ کی بیوی ) کے پیٹ میں تھا ، ہر آنے والے دن جب وہ دنیا میں آنے والا تھا وہ میرے لئے شاندار تھا، مگر پھر اس کے دنیا میں آنے کے بعد میں ہر وقت اس کے پاس رہتا ہوں، یہ ایک مستقل چیز بن جاتی ہے، میں روز رات کو جاگ کر اس کا خیال رکھتا ہوں کیونکہ اب ہم تینوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ کٹ اور روز گیم آف تھرونز کے سیٹ پر پہلی بار ملے جن کی شادی 2018 میں ہوئی اور پھر 2021 کے ماہ فروری میں وہ ایک بچے کے والدین بنے، کٹ اور روز کو اس ماہ لندن ایک سڑک پر واک کرتے اپنے بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جبکہ انہوں نے اپنی تک اپنے بیٹے کا نام میڈیا کو نہیں بتایا ہے۔