بہاولپور کا تاریخی چوک فوارہ

بہاولپور کا تاریخی چوک فوارہ
کاشف انصاری تارخی محلات کے شہر بہاولپور کے وسط میں نصب فوارے کی تاریخ بھی بہت پرانی ہے اس کے ساتھ کا ایک فوارہ برمنگھم محل میں بھی نصب تھا ۔۔ ملکہ وکٹوریہ کی طرف سے ریاست بہاول پور کو خوبصورت فوارہ تحفے میں پیش کیا گیا تھا۔ 1880 میں نصب کیا جانے والا یہ تاریخی فوارہ اپنی رعنائیوں اور اب تاب کے ساتھ آج بھی ریاست بہاولپور کے چوہرائے پرموجود ہے۔ فوارے پر لگی مورتیوں سے نکلنے والی آبشاریں گزرنے والوں کو اپنی تاریخ اور ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہیں۔ فوارہ کو پہلے صادق گڑھ پیلس کے سامنے احمد پور شر قیہ میں نصب کیا گیا تھا نواب سر صادق کی وفات کے بعد یہ فوارا بہاولپور شہر کے وسط میں نصب کیا گیا جو وقت کے ساتھ ساتھ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر اپنی خوبصورتی کھوتا جارہا ہے۔ ملکہ وکٹوریہ کی طر ف سے ریاست بہاولپور کو ملنے والے اس خوبصورت تحفہ پر ہرسال غیر میعاری پینٹ کر کے تہہ پر تہہ چڑھائی جارہی ہے جس سے اس کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور اثارقدیمہ اس پر خاص توجہ دیں تو یہ اپنی اصل حالت میں ایک پھر نکھر کر سامنے آسکتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔