سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام ذیلی بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' میرا پاکستان میرا گھر سکیم'' پروگرام کے تحت سستے منظور شدہ تمام کیسوں کو جلد از جلد نمٹا کر شہریوں کو ادائیگی کا علم تیز کیا جائے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 30 جون 2022ء کو ختم ہونے والے مالی سال تک بینکوں کو 514 ارب روپے قرضے کے لئے درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 236 ارب روپے کی درخواستیں منظور کی گئیں اور تقریباً 100 ارب روپے کا قرضہ جاری کیا گیا۔ مرکزی بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اس سکیم کے تحت کیس گذشتہ 5 مہینوں سے تاخیر اور التوا کا شکار ہیں۔ ان پر فوری طور پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1554509305155670016?s=20&t=nYlCNKEvYYrlYYqpsRy7cg سٹیٹ بینک نے ڈی ایف آئیز اور تمام بینکوں کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ بینک 25 جولائی کو جاری کردہ سرکلر نمبر 10 کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ بینک سستے قرضوں کے اجرا یقینی بنایا جا سکے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام کیسوں اور بینکوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، تاکہ ہدایات پر عملدرآمد کروایا جا سکے۔ ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سستے قرضوں کیلئے درخواست گزار کو اگر کوئی بھی شکایت یا مشکل پیش آئے تو وہ براہ راست ہمیں اس سے آگاہ کر سکتا ہے۔