دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق انسداد دہشت گردی کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ کی طرف سے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری بیانات اور ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار سے پوری دنیا آگاہ ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے انکشاف کیا تھا کہ القاعدہ کے اعلیٰ رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔