اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل ، حساس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل ، حساس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
لاہور : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کے حوالے سے حساس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ بہاولپور یونیورسٹی کیس میں مزید حقائق سامنے آنے لگے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کے حوالے سے احساس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد کا دوست آئس اسمگلر احسان جٹ کے نیٹ ورک کی کارستانی سامنے آ گئی، احسان جٹ کی تقریبا 7 سال پہلے ولی داد سے دوستی ہوئی ، ولی داد کی مدد سے احسان جٹ نے کچھ خواتین کو بھی منشیات گینگ میں شامل کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان خواتین میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی آسیہ باجوہ اور طلعت بسرا نامی خواتین شامل ہیں، مذکورہ خواتین خود بھی آئس کا نشہ کرتی ہیں اور طالبات کو بھی فراہم کرتی رہی ہیں، مالی طور پر مستحکم ہونے کے بعد احسان جٹ نے آئس کی سپلائی یونیورسٹی اور بہاولپور شہر میں شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق احسان جٹ کی سرپرستی میں آئس مقامی طور پر تیار ہونا شروع ہو گئی تھی، احسان جٹ نا صرف پولیس بلکہ اسپیشل برانچ اور آئی بی کے لوگوں کو بھی" منتھلی" بھیجتا تھا، مذکورہ منشیات گینگ کیس کی دو سال پہلے بھی انکوائری حساس ادارے کی جانب سے کی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔