ویب ڈیسک: رائیونڈ میں نام نہاد غیرت کے نام پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ہتھوڑوں کے وار کرکے عروج کو قتل کیا۔ پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔
یہ المناک واقعہ مشن کالونی میں رونما ہوا۔ ملزم نیلسن مسیح کو اپنی بیٹی پر شک تھا۔ اس شک کی بنیاد پر اس نے اپنی لختِ نگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ موقع سے فرار ہونے سے قبل ملزم نے شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی۔
انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیلسن مسیح نے عروج کے سر پر ہتھوڑے کے وار کیے۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔