یاسمین راشد شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج،کوٹ لکھپت جیل منتقل

یاسمین راشد شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج،کوٹ لکھپت جیل منتقل
کیپشن: یاسمین راشد شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج،کوٹ لکھپت جیل منتقل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے، یاسمین راشد کو پیر کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،محکمہ داخلہ پنجاب نے شوکت خانم ہسپتال کو ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

ذرائع ہسپتال کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مزید علاج کا فیصلہ ہوگا۔

قبل ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے جیتنے والوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی کا حق ہے،لاہور میں انتخابات جیتنے والے ایوانوں  سے باہر بیٹھے ہیں،مقتدر حلقے اس صورتحال پر آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں،جھوٹا حلف لیکر ایوانوں میں لوگ بیٹھے ہیں،جو انتخابات ہوئے اسکا رزلٹ درست نہیں،صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد انتخابات جیت چکی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد  نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں ہے،لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آخر کب تک ایسے ہی نظام چلے گا۔

Watch Live Public News