پاکستان بھر میں انسداد کورونا مہم کا آغاز

پاکستان بھر میں انسداد کورونا مہم کا آغاز
اسلام آباد: ( پبلک نیوز ) ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا باضابطہ طور پر آغاز، آج 11 بجے سے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج کورونا ویکسی نیشن مہم کا باضابطہ تو پر آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی سطح پر ویکسی نیشن کی تقریب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی میں ہوگی۔ سندھ ڈاؤ یونیورسٹی میں ہونیوالی ویکسی نیشن تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ہوں گے جبکہ لاہور اور پشاور میں ہونیوالی تقاریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان مہمان خصوصی ہوں گے۔اسی طرح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوں گے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ آزاد کشمیر میں وزیراعظم فاروق حید شرکت کریں گے۔ گلگت میں ہونیوالی تقرین کے مہمان خصوصی وزیراعلی خالد خورشید ہوں گے۔ چین نے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان کو عطیہ کی ہے۔ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کو دی جائے گی۔دوسری جانب این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 56 افراد جاں بحق جبکہ 1 ہزار 384 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33 ہزار 184 ہے، کورونا کے 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض صحتیاب جبکہ 5 لاکھ49 ہزار 32 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 11 ہزار 802 موات ہوچکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔