پبلک نیوز: امریکہ پاکستان تعلیمی اسکالر شپ پروگرام کی شراکت داری کو سولہ سال مکمل ہو گئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں دونوں اداروں کی جانب سے سالگرہ منائی گئی
تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے یو ایس اے آئی ڈی اور ایچ ای سی کے تعاون کے 16 برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریب ہوئی، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا تقریب سے خطاب میں تہنا تھا کہ یو ایس اے آئی ڈی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اب تک پانچ ہزار سے زیادہ طلباء اسکالرشپ حاصل کر چکے ہیں۔
یو ایس اے آئی ڈی کی مشن ڈائریکٹر جولی کونن کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کو ایچ ای سی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے جس کے ذریعے وہ مشترکا کاوشوں سے ہنرمند اوراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو افرادی قوت میں لارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زراعت، انجیئنرنگ، میڈیکل اور سوشل سائنسز کی تعلیم کے حصول کیلئے اسکالر شپس حاصل کرنے والے طلبا ملک بھر میں 30 سے زیادہ سرکاری اور نجی شراکت دار یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔