رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک میں ہنرمندی کے فروغ کیلئے مصروف عمل

رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک میں ہنرمندی کے فروغ کیلئے مصروف عمل
کیپشن: Rangers Institute of Technical Education is engaged in the development of skills in the country

ویب ڈیسک: رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن 2009 سے ملک میں ہنرمندی کے فروغ کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ڈریس میکنگ، بیوٹیشن، بیوٹیشن ایڈوانس، الیکٹریشن، آرٹ اینڈ کرافٹ اور کمپیوٹر کورسز کروائے جاتے ہیں۔

رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں اس وقت 250 سے زائد طلبا و طالبات ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی تکنیکی علوم کی تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد سے الحاق شدہ ہے۔

تکنیکی علوم سے روشناس کروانے والے اس ادارے سے اب تک 4924 افراد فیض یاب ہو چکے ہیں جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News