اقوام متحدہ نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

اقوام متحدہ نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا
نیو یارک: (پبلک نیوز) دس بلین ٹری سونامی منصوبہ کی عالمی سطح پر پزیرائی کا تسلسل برقرار، برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی گلوبل ماحولیات کی سربراہ مسز اینگر اینڈرسن بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی گرویدہ نکلی۔ مسز اینگر اینڈرسن نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی آن لائن سیشن تعریف کی، بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح کا منصوبہ قرار دیدیا۔آن لائن سیشن کے دوران مسز اینگر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے حوالے سے پاکستان کی تینوں کنونشن میں عالمی لیڈر بن کر ابھرا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے دیگر ممالک ایسے منصوبے شروع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ سے پوری دنیا پر ماحولیاتی خطرات کم ہوں گے۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ماحولیات سربراہ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ دنیا بلین ٹری منصوبے کی تعریف کرتی ہے لیکن ایک اپوزیشن ہے جو اس کی مخالفت کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کا بلین ٹری منصوبے کو احسن قرار دینا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی کامیابی ہے۔ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہر صورت اپنے اہداف حاصل کرے گا۔گلوبل کلائمنٹ کے آن لائن سیشن میں معاون خصوصی ملک امین اسلم، اسٹیٹ بینک چین کے سربراہ پروفیسر ماجوان اور گرین پیس کی صدر بھی شریک ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔