آنے والا جون انتہائی گرم ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

آنے والا جون انتہائی گرم ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سال 2024، گذشتہ برس سے بھی زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے، جس کے نتیجے میں گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کی موسم اور آب و ہوا کی ایجنسی کی سالانہ اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ رپورٹ میں ابتدائی اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 اب تک کا گرم ترین سال تھا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 10 سال کا گرم ترین دورریکارڈ کیا گیا تھا،تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ درجہ حرارت مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے جواب میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین خطرے کے دہانے پر ہے یعنی زمین کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔