عوام کیلئے اچھی خبر، آٹے کی قیمت میں‌ بڑی کمی کردی گئی

عوام کیلئے اچھی خبر، آٹے کی قیمت میں‌ بڑی کمی کردی گئی
کیپشن: Flour prices reduced
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے،ملک کے دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ بڑی کمی آ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے، 1470 سے کم ہو کر دس کلو آٹے کا تھیلا 1200 کا ہو گیا۔

15 کلو آٹا 2250 سے کم ہو کر 1650 روپے کا ہو گیا، قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی، 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو گیا ہے۔

چھوٹی اور بڑی ڈبل روٹی کی قیمت بھی 10 سے 20 روپے کم ہو گئی ہے، چھوٹی ڈبل روٹی 130 سے کم ہو کر 120 روپے ہو گئی، بڑی ڈبل روٹی 240 سے کم ہو کر 230 اور 220 روپے ہو گئی۔

درجہ اول چکی آٹا 170 سے کم ہو کر 160 روپے کلو ہو گیا، درجہ دوم چکی آٹا 160 سے کم ہو کر 150 روپے کلو ہو گیا، اسلام آباد کے مضافات میں چکی آٹا 150 سے کم ہو کر 140 روپے کلو ہو گیا ہے۔