شمالی وزیرستان; سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشتگر مارے گئے

شمالی وزیرستان; سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشتگر مارے گئے
کیپشن: Security forces opration
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا,6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹا ئزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔