مئی 2024 میں آئی فون 14کی قیمت کتنی؟

مئی 2024 میں آئی فون 14کی قیمت کتنی؟
کیپشن: iPhone 14
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)ایپل آئی فون 14کی ڈیمانڈاضافہ دیکھنے میں آیا ہے آئی فون 15 بھی اسی سریز میں ہے، ڈیوائس کو ڈوئل کیمرہ سسٹم کی حمایت حاصل ہے، جس میں 12 میگا پکسل شوٹرز اور 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق iPhone 14 تیز رفتار A15 Bionic چپ سیٹ کے ساتھ 3.22 GHz Hexa Core پروسیسر اور Apple GPU کے ساتھ آتا ہے۔ فون 1170 x 2532 پکسلز کی ریزولوشن کے ساتھ سپر ریٹنا XDR OLED ڈسپلے کا حامل ہے۔ ان فونز میں سیرامک ​​شیلڈ فرنٹ، گلاس بیک اور ایلومینیم ڈیزائن کی خصوصیات ہیں۔

میموری کے لیے یہ 128GB، 256GB، اور 512GB کے ساتھ آتا ہے۔ ڈیوائس کو ڈوئل کیمرہ سسٹم کی حمایت حاصل ہے، جس میں 12 میگا پکسل شوٹرز اور 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔

آئی فون 14کے فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کی آپشن بھی شامل کی گئی ہے جس سے سیلفیز کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے،رواں ماہ مئی 2024 میں آئی فون 14 کی قیمت 364,999 روپے ہے۔

Watch Live Public News