محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 24 جون تک شدید گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 24 جون تک شدید گرمی کی پیشگوئی
لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں 24 جون تک شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی بھی توقع ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔