کیا آپ تصویر میں چھپے فون کو تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ تصویر میں چھپے فون کو تلاش کرسکتے ہیں؟

پبلک نیوز: انٹرنیٹ کی دنیا میں آئے روز کوئی نہ کوئی نئی پہیلی وائرل ہو جاتی ہے جس پر صارفین اپنی سر کھپائی شروع کر دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک پہیلی یہاں پیش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک ایسی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں مختلف ٹیبلٹس کے درمیان ایک آئی فون 12 چھپایا گیا تھا اور چیلنج کیا گیا تھا کہ اس کو تلاش کر کے دکھائیں۔ اس تصویر کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں۔

لیکن بظاہر آسان نظر آنے والے اس چیلنج نے بڑے بڑوں کو گھما کر رکھ دیا۔ کم سے کم دورانیہ میں آئی فون 12 کو ڈھونڈنے والے صرف چند ہی لوگ ہوتے ہیں۔ متعدد افراد صرف ٹامک ٹوئیاں مارتے رہ جاتے ہیں۔

ٹچ سکرین سپیشلسٹ لائف سائز ٹچ کی جانب سے تیار کردہ اس تصویر کو جلدی سے جلدی 44 سیکنڈ میں ڈھونڈا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔