ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی ہے، بوتیک کے افتتاح کے آٹھ گھنٹے بعد چور بوتیک کا صفایا کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق چوری کی یہ واردات گزری تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان اتحاد کمرشل لین ٹو میں ہوئی۔ بوتیک میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز کے ملبوسات، جیولری و دیگر سامان موجود تھا۔
کار سوار چور دکان کا تالا توڑ کر داخل ہوئے اور ایک کروڑ سے زائد مالیت کے قیمتی ملبوسات و دیگر اشیاء ہمراہ لے گئے۔
بوتیک میں نیشنل اور انٹرنیشنل برانڈز کے ڈیزائنرز کے یونیک ملبوسات جیولری و دیگر اشیاء موجود تھیں۔
یکم فروری جمعرات کی رات 10 بجے بوتیک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فٹیجز بھی منظر عام پر آگئی جس میں گاڑی اور ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔