گریمی ایوارڈز:البم آف دی ایئربیونسے کے نام،ٹیلرسوئفٹ کوئی ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں

گریمی ایوارڈز:البم آف دی ایئربیونسے کے نام،ٹیلرسوئفٹ کوئی ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں
کیپشن: گریمی ایوارڈز:البم آف دی ایئرگلوکارہ بیونسے کے نام،ٹیلرسوئفٹ کوئی ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں

ویب ڈیسک: 67ویں سالانہ گریمیز ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی اور بہت سے گلوکاروں کو ان کی محنت کا پھل مل گیا۔ رواں سال البم آف دی ایئر کا ایوارڈ امریکی گلوکارہ بیونسے لے اڑیں جبکہ کروڑوں دلوں کی جان ٹیلر سوئفٹ کوئی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیونسے کے شائقین شاید ابھی بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ گلوکارہ نے سال کے بہترین البم کے لیے ٹرافی حاصل کی۔

تاہم سوئفٹیز کے لیے یہ ایک مشکل رات تھی کیونکہ ٹیلر سوئفٹ ہر نامزدگی میں ہارگئیں۔ گلوکارہ بلی ایکش کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ 

گریمی ایوارڈز میں سبرینا کارپینٹر 2 ایوارڈ، کینڈرک لامر ایک ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری میں چیپل روان اپنی دھاک جمانے میں کامیاب ہوئے۔ 

گریمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کی جھلکیاں یہ ہیں:

سال کا بہترین البم بیونسے کے نام:

امریکی گلوکارہ بیونسے نے ''کاؤ بوائے کارٹر'' کی ریلیز کے بعد سال کے بہترین البم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

یہ ان کا پہلا موقع ہے کہ وہ البم آف دی ائیر ایوارڈ حاصل کر پائیں۔ گریمی کی تاریخ میں وہ چوتھی سیاہ فام گلوکارہ ہیں جنہیں اس ایوارڈ سےُ نوازا گیا۔ 

بیونسے کا کہنا تھا کہ یہ ان کے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کئی سال بعد ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

اپنی تقریر کے دوران، بیونسے نے لاس اینجلس کے فائر فائٹرز کی تعریف کی ہے ان کے کام کو تسلیم کیا۔ انہوں نے زندگی کا بہترین ایوارڈ جیتنے پر خؤشی کا اظہار کیا۔ 

دوسری جانب سوئفٹ کیلئے رواں سال ایوارڈز اتنے اچھے نہیں رہے۔ گزشتہ سال 4 ایوارڈز جیتنے والی ٹیلر سوئفٹ اس مرتبہ ایک ایوارڈ بھی اپنے نام نہ کرسکیں۔ 

اس سال امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ناٹ لائیک اَز کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور سونگ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گانے کو بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو" کے ایوارڈز بھی ملے۔

امریکی گلوکارہ چیپل رون نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ بیسٹ پاپ ڈو/گروپ پرفارمنس کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے ڈائے ود اے اسمبلی کو ملا۔ گلوکارہ شکیرہ کو "بیسٹ لیٹن پاپ البم" کا ایوارڈ اور سبرینا کارپینٹر کو "بیسٹ پاپ ووکل البم" کا ایوارڈ ملا۔

گریمی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 13 ہزار ممبران پر مشتمل گلوکاروں، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینئرز کرتے ہیں۔

Watch Live Public News