سڈنی ٹیسٹ: روہت شرما آؤٹ، آسٹریلیا کے خلاف بھارت مشکلات سے دوچار

aus vs india test match
کیپشن: aus vs india test match
سورس: google

ویب ڈیسک : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ ، بھارت کے  سارے کھلاڑی 185 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شبمن گل بھی 20 رنز کی اننگز ہی کھیل سکے۔

آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں میزبان کینگروز کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ سڈنی ٹیسٹ کا نتیجہ فیصلہ کرے گا کہ آیا رواں برس جون میں کون سی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مدِ مقابل ہو گی۔

آسٹریلیا کے خلاف جمعے کو کپتان بمرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔اوپنرز یشسوی جیسوال اور کے ایل راہول کی جوڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہی۔ گیارہ کے مجموعی اسکور پر راہول چار رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان روہت شرما کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شبمن گل بھی 20 رنز کی اننگز ہی کھیل سکے۔مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی کی اننگز بھی 17 رنز تک محدود رہی جب کہ جیسوال 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ روندرا جدیجا 26 اور نتیش کمار بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان روہت شرما ڈراپ آؤٹ کلب کا حصہ  

 بھارتی کرکٹ ٹیم  کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کپتان نے سیریز کے بیچ میں خود کو پلیئنگ 11 سے ڈراپ کیا ہو۔ روہت شرما ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہیں۔ ایسا بین الاقوامی کرکٹ میں بھی کم دیکھنے میں آتا ہے۔

 انگلینڈ کے  کپتان مائیک ڈینس نے ایشیز 1974 کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے خود کو ریسٹ دیا تھا۔ ان کی جگہ جان ایڈریچ نے سیریز میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

2014 میں اس وقت ٹیم پاکستان کے کپتان مصباح الحق  نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کے لیے خود کو پلیئنگ 11 سے ڈراپ کر لیا تھا۔ ان کی جگہ شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

2014  میں ہی  T20 ورلڈ کپ میں، سری لنکن ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹورنامنٹ کے آخری 3 مقابلوں کے لیے خود کو آرام دیا تھا، جس میں سیمی فائنل اور فائنل بھی شامل تھا۔ ان تینوں میچوں کے دوران سری لنکن لیجنڈ لاستھ ملنگا نے کپتانی کی تھی۔

بھارتی کپتان روہت شرما کرکٹ کی تاریخ کے چوتھے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سیریز کے بیچ میں خود کو پلیئنگ 11 سے ڈراپ کیا ہے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ بارڈر-گاوسکر سیریز 2024-25 کے 5ویں ٹیسٹ میں ان کی جگہ ٹیم انڈیا کی  سربراہی کی۔

Watch Live Public News