آزاد کشمیرکےعوام یوم حق خودارادیت آج منارہے ہیں

آزاد کشمیرکےعوام یوم حق خودارادیت آج منارہے ہیں
کیپشن: آزاد کشمیرکےعوام یوم حق خودارادیت آج منارہے ہیں

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں سرکاری طور پر یوم حق خود ارادیت آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں سرکاری طور پر یوم حق خود ارادیت آج منایا جارہا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ مظفر آباد کے آزادی چوک میں یوم حق خود ارادیت پر جلسہ منعقد ہوا۔ جس سے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ  اپنے زور بازو پر کشمیر کی آزادی حاصل کرنے کے لیے کھڑا ہونا ہوگا ۔اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر طویل خاموشی سے مایوسی ہوئی ہے ۔اقوام متحدہ کے ذریعے آزادی کا خواب دیکھنا کشمیریوں کے لیے اب خواب ہی رہ گیا ہے۔76 سال قبل کے کشمیر کے حوالے سے تاریخی موقف پر آج بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیرنے کہا کہ  دشمن ہم میں گروہ بندی اور تقسیم چاہتا ہے۔ ہمیں محافظ اور قابض افواج میں فرق کرنا ہے ۔ہندوتوا کے فلسفہ کو بیس کیمپ کے عوام یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ہمیں اپنا مقصد نہیں بھولنا ،آزادی کی مقصدیت کو زندہ رکھنا ہے ۔آزادی بڑی نعمت ہے ، حق لینے کے لیے پولرائزیشن سے باہر نکلنا ہوگا ۔جز نہیں کل کی بنیاد پر آزادی حاصل کر کے تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے ۔مسلح افواج پاکستان آزاد کشمیر  کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ دوٹوک کہتے ہیں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا قبول نہیں۔حکمت عملی سے آگے چلنا ہوگا ۔قرآن میں واضح ہے کہ یہود و ہنود مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔اب ڈٹ کر چلنے کا وقت ہے ۔پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے اس کی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں۔ہمیں آگے بڑھ کر ایک ساتھ چلنا ہوگا ۔کشمیر ی عوام  بلاتفریق اس بات پر اکھٹے ہوں کہ بھارتی قبضہ کے خاتمہ کے لیے اب لڑنا ہے۔حریت کانفرنس کے مشکور ہیں۔ 

چودھری انوارالحق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو  یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے  ساتھ کھڑے ہیں۔ ایل و سی کے پار  جب لوگ گھروں سے باہر  حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو خون کی ندیاں بہتی ہیں۔  بٹل سیکٹر میں انڈین فورسز کے بارڈر کراس کرنے کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افواج پاکستان نے خاکی کو خون میں نہلا کر آزادکشمیر کا تحفظ کیا ۔ ہم سب مسئلہ کشمیر کے  موقف پر  اکھٹے ہیں ۔ حریت قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب کو حریت قیادت کے لائحۂ عمل کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ جدوجہد سے ہی کشمیر آزاد ہوگا ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم حق خود ارادیت کےموقع پر کہنا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سےمحروم رکھاہواہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور  اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔ 

Watch Live Public News