پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 3 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 3 جولائی 2021
گوادر بندرگاہ اور سی پیک وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا، ہوشاب میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی میڈیا سے گفتگو، کہا وزیراعظم عمران خان پیر کو گوادر آرہے ہیں، سڑکیں بنانے کا کریڈٹ اداروں اور یہاں کے عوام کو جاتا ہے، سرحد پر ایک طویل باڑ لگ رہی ہے۔ رافیل ڈیل یا کرپشن کا بازار، رافیل طیاروں کے سودے میں بھارتیوں نے کتنا کمیشن کھایا؟حقائق سے پردہ اٹھنے لگا، فرانسیسی حکومت نے اربوں ڈالرز کی رافیل ڈیل میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا، فرانس کے نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر نے تحقیقات کےلئے جج بھی نامزدکردیا، عدالت لاکھوں ڈالرز کے خفیہ کمیشن اور بھارتی حکام کی رشوت خوری کی چھان بین کرے گی۔ بھارتی فوجی قیادت میں پھوٹ پڑگئی، شدید رسہ کشی جاری، بپن راوت کی سیاسی تقرری کےبعد بھارتی فوج کے پول کھلنے لگے، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ایئر چیف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پلوامہ کے بعد بپن راوت نے زمینی فوج کو برتر اور ایئر فورس کو معاون کہا تھا، بھارتی ایئرچیف نے بپن راوت کے بیان کی نفی کردی، بھارتی دفاعی امور سنبھالنے والے آپس میں لڑ پڑے۔ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی لے کر واشنگٹن جارہے ہیں، معاون خصوصی شہبازگل کی پی پی چیئرمین پر کڑی تنقید، کہا بلاول امریکہ جاکر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں، شہباز گل کہتے ہیں ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے، یہ جو عرضیاں لے کرامریکا جارہے ہیں ہم ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے۔ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، نیب پی ٹی آئی کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے، صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہورہی ہے، اس ظلم کے خلاف بات کرنے پر ڈرایا دھمکایا گیا، سعید غنی نے پیر کو نیب کراچی کے دفتر جانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں نیب اب تک آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں33 ارب روپے وصول کرچکی، یہ رقم تقریبا 200 ملین ڈالر بنتی ہے،اصل مقدمہ 5 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہے، اس وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے، حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی میں شفافیت آئی ہے، اپوزیشن کہتی تھی بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، بجٹ آسانی سے منظور ہوگیا، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کہتے ہیں اپوزیشن ناکام ہوچکی ہے، آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں بھاری اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔