کینیڈا: گھر میں آتشزدگی، بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق

کینیڈا: گھر میں آتشزدگی، بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق
ویب ڈیسک: کینیڈا میں پاکستانیوں کو مسائل کا سامنے ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد فیملی کو ٹرک کے نیچے کچل دیا گیا اور اب وہاں پر گھر میں آگ لگنے سے سات پاکستانیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ یہ واقعہ کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں پیش آیا۔ وہاں پر گھر میں لگنے والی آگ سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیسٹر میئر میں واقع اس گھر میں آتشزدگی ہوئی۔ آتشزدگی کی زد میں آ کر کراچی سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں کے ایک دو نہیں بلکہ 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 افراد کی امجد کمال اور رافعہ راشد کے نام سے شناخت ہو گئی ہے۔ واقعہ میں دیگر جاں بحق ہونے والے افراد میں خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ اس دوران 4 بچوں سمیت 5 افراد محفوظ رہے۔ کینیڈین حکام کے مطابق واقعہ کے دوران زندہ بچ جانے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی افراد کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کسی مجرمانہ ہاتھ کے ملوث ہونے کے چانسز بہت کم ہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہمارا قونصل خانہ متعلقہ کینیڈین حکام کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔