گارڈن ٹاون پٹرولنگ کی بر وقت کاروائی، اڑھائی سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

گارڈن ٹاون پٹرولنگ کی بر وقت کاروائی، اڑھائی سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

(ویب ڈیسک ) گارڈن ٹاون پٹرولنگ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ بچی بحفاظت بازیاب کرالی۔

اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ  اڑھائی سالہ انشاء والدین کے ساتھ جناح ہسپتال چیک اپ کیلئے آئی تھی۔ملزم غلام عباس کی جناح ہسپتال انٹری گیٹ سے بچی کو اغواء کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اغواء ہونے والی بچی کے والد نے بچی نہ ملنے پر شور کیا، جس پر گیٹ پر موجود پٹرولنگ ٹیم نے ریسپانس کرتے ہوئے جناح اشارہ سے ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ  بچی والد کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ   ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے   مزید تفتیش جاری کی جا رہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے  گارڈن ٹاؤن ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

Watch Live Public News