پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 3 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 3 جون 2021
بےیقینی کے بادل چھٹ گئے، پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، میچز 9 جون سے شروع ہوں گے، فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا،، کوالیفائر اور ایلیمنیٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے اور رات 9 بجے کھیلے جائیں گے۔۔ بھارتی کریو کے سات روز قرنطینہ کی درخواست بھی منظور۔سندھ میں ویکسی نیشن مہم تیز اور موثر کرنے کے لیے بڑا اقدام، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ویکسن نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی جولائی سے تنخواہ بند کرنے کا حکم، وزیراعلی سندھ نے 300 بی ایچ یوز میں روزانہ 30 ہزار، موبائل ویکسی نیشن ٹیم کو 60 ہزار، 90 نجی اسپتالوں کو روزانہ 10 ہزار ڈوز لگانے کا ہدف دے دیا فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے، صرف حج پر جانے والوں اور ورک ویزہ ہولڈرز کو لگے گی، سربراہ این سی او سی اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو، کہا پسندیدہ ویکسین لگوانے کا کہنے والے ممالک کو فیصلوں پر غور کرنا چاہیے۔۔ اسد عمر کہتے ہیں ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں، سینٹرز کی تعداد 4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔مہلک کرونا وبا سے ایک روز میں 92 اموات، 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ نو تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہو گئی، 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔ ملک میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز عراق سے آنے والے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص، تمام افراد 25 مئی کو نجی ائیرلائن کے ذریعے عراق سے اسلام آباد پہنچے تھے، متاثرین کے ساتھ مزید 11 افراد بھی پاکستان آئے، صرف ایک کا پتہ لگ سکا، دیگر 10 کی تلاش جاری، تمام افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

Watch Live Public News