اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینیٹ کی کمیٹیوں کے چئیرپرسن کے انتخاب کے لیے سینیٹ کی کمیٹیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں مزید14 کمیٹیوں کے چئیرپرسنز کا انتخاب کیا گیا۔ کمیٹیوں کے چئیرپرسنز کا انتخاب سینیٹ کے ضابطہ اخلاق اور ہاوس کے کاروائی کے قواعد 184 (1) ,2021 کے تحت رائے شماری سے کیاگیا۔
1۔ سینیٹرمیاں رضا ربانی متفقہ طورپر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی تعاون کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ کمیٹی ممبران سینیٹر سکندر مندھرو اور سینیٹرجام مہتاب حسین داہرنے سینیٹ بین الصوبائی تعاون کمیٹی کی چئیرمین شپ کے لیے سینیٹرمیاں رضا ربانی کا نام تجویز کیا۔
2۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر فلک ناز اور سینیٹر دوست محمد خان نےچئیرمین شپ کیلٗے سینیٹراعجاز احمد چوہدری کا نام تجویز کیا۔
3۔ سینیٹر کوہدہ بابرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ چئیرمین شپ کے لیے سینیٹر زیشان خانزادہ اور سینیٹر زرقہ سوہروردی تیمور نے انکا نام تجویز کئے جس کی سب نے حمایت کی۔
4۔ سینیٹر سیمی ازدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے متفقہ طور پر چئیرپرسن منتخب ہوئیں۔ سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹرمحمد ہمایون مہمند سیمی ازدی کا نام تجویز کیا اور سب ممبران نے اس کی حمایت کی۔
5۔ سینیٹر دلاور خان متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹرتاج حیدر اور سینیٹر سلیم منڈوی والا نے چئیرمین شپ کے لیے سینیٹردلاور خان کا نام تجویز کیا۔
6۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن، پروفیشنل ٹریننگ ، قومی اثاثہ اور ثقافت کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ کمیٹی کی چئیرمین شپ کے لیے سینیٹر شاہین خالد بٹ اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے انکا نام تجویزکیا۔
7۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےہاؤسنگ اینڈ ورکس کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹریوسف رضا گیلانی اور سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کمیٹی چئیرمین شپ کیلٗے ان کا کا نام تجویزکیا۔
8۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹرشاہین خالد بٹ اور سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے انکا نام تجویزکیا جس کی سب نے حمایت کی۔9۔ غربت کے خاتمے اور سوشل سیفٹی کیلٗے سینیٹر نصیب اللہ بازئی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر عون عباس اور سینیٹر سیمی ازدی نے کمیٹی چئیرمین شپ کے لیے ان کا نام تجویز کیا۔10۔ سینیٹرمحمد ہمایون مہمند سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈکوورڈینیشن کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر امام الدین شوقین اورسینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے ان کا نام تجویز کیا۔
11۔ سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور اور بین المزاہب ہم آہنگی کےچئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر لعل دین اور سینیٹرسید محمد صابرشاہ نے انکا نام چئیرمین شپ کے لیے تجویز کیا۔
12۔ سینیٹرشمیم آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر سید محمد صابر شاہ اور سینیٹر رضا ربانی نے چئیرمین شپ کے لیے ان کا نام تجویزکیا۔13۔ سینیٹرمحمد قاسم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر زرقہ سوہروردی تیمور اور سینیٹر امام الدین شوقین نے چئیرمین شپ کے لیے سینیٹر محمد قاسم کا نام تجویز کیا۔
14۔ سینیٹر حلال الرحمان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر شمیم آفریدی اور سینیٹر گردیپ سنگھ نے ان کا نام تجویز کیا۔ سب ممبران نے تجویز کی حمایت کی۔