بیرون ملک سفر پرجزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی منظوری

بیرون ملک سفر پرجزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی منظوری

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان سے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کے لیے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا۔ سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہو گا۔ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق ایسے شہری جنہوں نے بیرون ملک ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پھر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوائی تو ان کے لیے بھی جزوی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔ جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا این آئی ایم ایس سے ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔