عمران حکومت کے IMF سےظالمانہ معاہدے آج بھی قوم بھگت رہی ہے

عمران حکومت کے IMF سےظالمانہ معاہدے آج بھی قوم بھگت رہی ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے IMF سےظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگےپیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ مہنگائی نے پچھلے4سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔ انشاءاللّہ مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی! ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔ اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ باقی شرپسندی کی طرح اس کال پر بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔عوام نا صرف اس فتنے ،تخریب کار اور بھگوڑے کو جان چکی ہے بلکہ یہ بھی جانتی ہے کہ عمران کی پھیلائی ہوئی تباہی سے اگر کوئی جماعت پاکستان کو نکال سکتی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔ کچھ وقت لگے گا مگر ملک بحرانوں سے نکل جائے گا انشاءاللّہ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔