بریکنگ نیوز!عدالتی حکم کے باوجودعمران ریاض کو حج پر جانےسےروک دیاگیا

بریکنگ نیوز!عدالتی حکم کے باوجودعمران ریاض کو حج پر جانےسےروک دیاگیا
کیپشن: بریکنگ نیوز!عدالتی حکم کے باوجودعمران ریاض کو حج پر جانےسےروک دیاگیا

ویب ڈیسک: عدالتی حکم کے باوجود صحافی عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا، گھنٹوں انتظار کے بعد ائیر پورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  معروف صحافی عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج پر جانے کی اجازت نہ مل سکی۔ جب وہ بورڈنگ پاس کے حصول کے لئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کا نام  ممنوع مسافروں کی فہرست میں شامل ہے ۔

عملے سے درخواست اور عدالتی احکاما ت دکھانے کے باوجود انہیں حج کے لئے مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں مل سکی ۔ جس پر وہ ائیر پورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے۔
 یادرہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد   صحافی عمران ریاض خان کو حج کے لیے جانے کی اجازت  دی تھی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ پاکستانی ہیں واپس ہی آنا ہے حج نے اپنے وقت پر ہونا ہے ، ایف آئی اے چالان سمن کرکے نام ای سی ایل سے نکال دے اور انہیں حج پر جانے دیا جائے۔

عمران ریاض خان نے حج پر روکے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ  29 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، تاہم عدالت کے احکامات کے باوجود  نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

Watch Live Public News