لاہور:فیصل ٹاؤن کےپارلر میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانےکا ایک اور واقعہ

لاہور:فیصل ٹاؤن کےپارلر میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانےکا ایک اور واقعہ
کیپشن: لاہور:فیصل ٹاؤن کےپارلر میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانےکا ایک اور واقعہ

ویب ڈیسک: لاہور میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنائے جانے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن بلاک ڈی کے بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمرے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے پارلر مالکن اور دو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز بھی جوہر ٹاؤن کے ہاسٹل میں خفیہ کیمرے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق طالبات نے اپنے بیانات میں واش رومز میں موجود کیمرہ لگنے کی تصدیق کردی۔ لڑکیوں کے ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھی۔

Watch Live Public News