عمران خان کیخلاف نیا کیس کیا بن رہا ہے؟علیمہ خان نے بڑی خبر دیدی

عمران خان کیخلاف نیا کیس کیا بن رہا ہے؟علیمہ خان نے بڑی خبر دیدی
کیپشن: aleema khan's statement
سورس: Twitter

(محمدساجد) سائفر کیس میں عمران خان کے بری ہو نے پر علیمہ خان نے کہا کیس ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، پراسیکیوشن کے وکلا کو دو ڈبے مٹھائی کے بھیج دیں انہوں عدالت میں خود ہی بتا دیا کہ عمران خان سچ کہہ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں سزا معطل ہونے کے بعد اُن کی بہن علیمہ خان نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سرخرو ہونا تھا انہوں نے کہا تھا وہ اپنے کیسز کا خود سامنا کریں گے، ججز پر مشکل آگئی کتنی دیر ان کیسز کو تاخیر میں رکھیں، 3،3 ماہ سے سائفر کیس کی تاریخ پر تاریخ دی جارہی تھی، ججز کو خوش ہونا چاہیے انہوں نے اپنی ساکھ بچا لی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان کی بریت خوشخبری تو ہے مگر اُن کے مخالفین کا مقصد ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں، مگر آج کے کیس کو ’ سیلیبریٹ ‘ کریں گے،مانیکا نے ڈرامہ کیا اور اب عدت کیس دوبارہ سے شُروع ہورہاہے اور اُتنی دیر میں القادر بھی پک کر تیار ہوجائیگا اور اس میں عمران خان کو سزا کردیں گے اور اس کیس کو کئی مہینے گھسیٹیں گے کیونکہ انہوں نے عمران خان کو مزید کئی ماہ جیل میں رکھنا کا ارادہ کیا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم کی بہن  کا کہنا تھا کہ صرف عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، سننے میں آیا ہے کہ اب ایک اور نیا غداری کا کیس بن رہا ہے ، سائفر کیس کو پیچیدہ بنانے کے لئے رانا ثنا اللہ نے گڑھا کھودا اور پراسیکیوشن کے وکلا اس میں خود ہی گر گئے۔

Watch Live Public News