بڑا ایوان ٗ بڑا مقابلہ ٗ سینٹ کی 37نشستوں پر پولنگ جاری۔خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی 12,12 ٗ سندھ کی 11اور اسلام آباد کی 2نشستوں پر ووٹ کاسٹ کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک قومی اور تینوں صوبائی اسمبلیوں میں جاری رہے گا۔سکیورٹی کے فول پروف انتظاماتسینٹ انتخابات کا میدان سج گیا ٗ ووٹنگ کا عمل جاری ٗ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔وفاقی وزیر شیخ رشید ٗ فواد چوہدری ٗ عمر ایوب ٗ فیصل واوڈا ٗ شاہد خاقان عباسی ٗ راجہ ریاض نے ووٹ کاسٹ کیا۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔فیصل واوڈا نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا۔وکیل کے مطابق فیصل واوڈا کو ابھی تک الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔وکیل نے دوہری شہریت کیس کے حوالے سے عدا لت کو آگاہ کر دیا۔ فیصل واوڈا کے استعفے سے پٹیشن غیر موثر ہو چکی ہے۔پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی نے الیکشن نتائج سے قبل ہی کامیابی کا دعویٰ کر دیا۔کہتے ہیں ہم الیکشن جیت چکے ٗ جس مقصد کیلئے ہم آئے تھے وہ تو ہم پورا کر چکے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی 110فیصد یقینی ہے۔ صحافی نے علی گیلانی کی لیک ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا تو شا ہد خاقانی عباسی لاعلم نکلے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی جتنا یقین دہانی کراتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہے۔ان کو اپنا یقین نہیں تبھی یہ ہوا میں باتیں کر رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے بہت محنت کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 83ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ملیں گے۔