بابراعظم پر ہراسانی کے مقدمے کی سماعت

بابراعظم پر ہراسانی کے مقدمے کی سماعت

لاہور(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت پی ایس ایل کے اختتام تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیئے کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے، نہ جانے کیس کا فیصلہ کس طرف جائے ملک کی بدنامی ہو گی۔

دوران سماعت کپتان بابر اعظم کی بیوی ہونے کی دعویدار حامیزہ مختار بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ میڈٰیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ملکی عزت کی خاطر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے، مجھے انصاف ضرور ملے گا،

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمے کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔