پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 03 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 03 مارچ 2021
حکومت کی بدترین کارکردگی ساری دنیا کے سامنے ہے، شہباز شریف کہتے ہیں قومی اسمبلی کے ہر رکن کو اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہیےجس حکومت کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ آج پریشان ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں ایکسپوز کردیا ہےشاہد خاقان عباسی کہتے ہیں یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کا ایک سو دس فیصد یقین ہے، صحافی نے علی گیلانی کی لیک ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو شاہد خاقان عباسی لاعلم نکلےرانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی کراتا ہے، وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف اندر سے کھوکھلی ہے، ان کو اپنا یقین نہیں، تبھی یہ ہوا میں باتیں کر رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے بہت محنت کی ہےپیپلزپارٹی نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، اسلام آباد میں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے، پی پی رہنما رضا ربانی کہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن آئین کے تحت ہورہے ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔