”یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے“

”یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے“

لاہور(پبلک نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے ساتھ لوگ ہیں، میرے دوست ہیں، سب کو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملہ خود دیکھیں گے، امید ہے علی ظفر اچھی طرح دیکھ کر وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا تفتیش سے نہیں ڈرتا، انصاف ہونا چاہیے۔ کیس ختم کرنے کی تو بات ہی نہیں کر رہے۔ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطوں کی بھی تردید کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر آج ہوئی سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔