حکومت کا قومی اسمبلی سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ

حکومت کا قومی اسمبلی سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل سہہ پہر 4بجے ہو گا ۔

تفصیلات کےمطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل سپریم کورٹ میں ججز کی تعدادمیں اضافے کا بل منظوری کے لئے پیش ہو گا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم سے آئینی بینچ کے سربراہ کو ججز کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17ست بڑھا کر 25کی جائے گی،انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی منظوری کےلئے  پیش کیا جائے گا،حکومتی ارکان اسمبلی کو کل ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،پیپلز پارٹی کی سحر کامران عالمی عدالتی درجہ بندی میں پاکستان کی 129پوزیشن کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس جے یو آئی کی عالیہ کامران پیش کریں گی۔

Watch Live Public News